عارف لوہار کا بیٹے کیساتھ ڈھول کی تھاپ پرڈانس۔ ۔شائقین دھمال ڈالنے پر مجبور

Dec 29, 2021 | 20:13:PM
لوک گلوکار، عارف لوہار، پاکستان، صف اول، گلوکاروں
کیپشن: عارف لوہار کی اپنے بیٹے کیساتھ پرفاررمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لوک گلوکار عارف لوہار کاشمار پاکستان کے صف اول کے گلوکاروں میں ہوتاہے ، انہوں نے یہ فن اپنے والد عالم لوہار سے سیکھا اور دنیا بھر میں نام کمایا ۔
تفصیلات کے مطابق شوبز کی دنیا ہو یا کوئی اور شعبہ، ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا ہنریا فن اپنے اولاد کو منتقل کرے تاکہ وہ اس کے نام کو روشن رکھے، لوک گلوکار عارف لوہار بھی ایسی ہی شخصیات میں ایک ہیں جنہوں نے یہ فن اپنے والد عالم لوہار سے سیکھا اور دنیا بھر میں شاندار پرفارمنسز دے کر نام کمایا ۔ اب وہ یہ فن اپنی نئی نسل کو منتقل کرنے کے خواہاں ہیں اور اپنی اولاد کو گلوکاری کی تربیت دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوک گلوکار عارف لوہار اپنے بیٹے علی لوہارکیساتھ ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کررہے ہیں، عارف لوہار کی گانے پر علی شاندار پرفارم کررہے ہیں، علی کی اپنے والد کیساتھ پرفارمنس کی شاندار ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ہزاروں افراد یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور ننھے فنکار کی جاندار پرفارمنس پر خوب داد دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)