آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکلوں پر سوار 2 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں لنگڑا پھاٹک کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے موٹر سائیکلوں پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کاہنہ میں لنگڑا پھاٹک کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت غلام رسول اور کاشف علی کے نام سے ہوئی،موٹر سائیکلوں پر سوار دونوں افراد جا رہے تھے کہ آسمانی بجلی کا شکار بن گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میتیں قانونی کارروائی کے پیش نظر مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ہیں، اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:تازہ ترین سیلاب نیوز۔۔جھنگ اور قصور میں شہروں کو محفوظ رکھنے کیلئے بندوں کی بریچنگ