شوٹنگ کےدوران لوگوں نے فلمی عملے پر حملہ کردیا، بھارتی اداکاروں کی تکرار والی ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بننے والی فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کا آغاز ہوا ہی تھا کہ سیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق فلم کے عملے کا مقامی افراد سے جھگڑا ہو گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے عملے کو بری طرح پیٹ دیا۔دوسرے افراد بھی مار پیٹ میں شامل ہو گئے اور صورتحال مزید خراب ہو گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں تین افراد کو ایک فلمی رکن کو مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری ویڈیو میں اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کے درمیان شدید بحث دیکھنے کو ملتی ہے۔ایک وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ دو مقامی افراد ایک عملے کے رکن کے قریب آتے ہیں جو ایک کار کا سین شوٹ کر رہا تھا۔ کچھ لمحوں بعد جھگڑا بڑھ گیا اور مقامی افراد نے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ اطلاعات کے مطابق جس شخص کو پیٹا گیا وہ فلم کا ڈائریکٹر بھی ہو سکتا ہے، لیکن اس دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ کچھ لوگ بیچ بچاؤ کرتے نظر آئے لیکن دوسرے افراد بھی مار پیٹ میں شامل ہو گئے اور صورتحال مزید خراب ہو گئی۔اسی دوران، ایک اور ویڈیو میں سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کو کار کے اندر جھگڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ آیوشمان بار بار ہاتھ کے اشاروں سے اپنی بات سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے، جب کہ سارہ غصے میں کار سے باہر نکلتی دکھائی دیں۔ زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ دونوں اداکاروں کا حقیقی جھگڑا نہیں بلکہ فلم کا ایک ڈرامائی سین تھا۔ فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں، جو ہیپی بھاگ جائے گی، پتی پتنی اور وہ اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ تاہم، وہ اس واقعے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کر پائے۔پتی پتنی اور وہ 2 چونکہ بڑے بجٹ اور بڑے اداکاروں کی فلم ہے، اس لئے اس کے سیٹ پر پیش آنے والا کوئی بھی واقعہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پتی پتنی اور وہ 2، 2019 کی کامیاب فلم پتی پتنی اور وہ کا سیکوئل ہے جس میں کارتک آریان، بھومی پیڈنیکر اور اننیا پانڈے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس بار کارتک کی جگہ آیوشمان کھرانہ نے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوشوارے جمع کروانےٹیکس گزاروں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا