پنجاب میں 73 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا:ریسکیو حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب میں ریسکیو کے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے بعد دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 73 ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کے سیلابی علاقو ں میں779 ریسکیو کشتیوں کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، فاروق احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جمعے کو ہی پانی میں پھنسے ایک ہزار کے قریب افراد کو نکالا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ 280 افراد کو قصور میں ریسکیو کیا گیا جبکہ حافظ آباد سے 164، سیالکوٹ سے 127، اوکاڑہ سے 82 ، گوجرانوالہ سے 76، لاہور سے 4 ، چینوٹ سے 41، شیخوپورہ سے 32 افراد کو نکالا گیا جبکہ 46 افراد کو جھنگ ، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، نارووال اور فیصل آباد سے محفوظ مقامات پر لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد کافی عرصہ بعدمنظور ہوئی: اسحاق ڈار