سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24گھنٹے کیلئے فلائٹ آپریشن معطل ،نوٹم جاری

Aug 29, 2025 | 14:12:PM
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر24گھنٹے کیلئے فلائٹ آپریشن معطل ،نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموجودہ سیلابی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے 24 گھنٹے کیلئے تمام فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
 ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کاکہناہے کہ ایئرپورٹ سے سیلابی پانی کا اخراج جاری ہے،موجودہ سیلابی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے 24 گھنٹے کیلئے تمام فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل رہے گا،اگلے 24 گھنٹے فلائٹ آپریشن کی معطلی بارے باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ممکنہ بارشیں اور سیلاب،چھٹیاں منسوخ ،رین ایمرجنسی سیل قائم
 ترجمان محمد عمیر خان کے مطابق سیلابی پانی جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب آیا،سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اور مشینری متحرک ہے ،سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے، ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام تر وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔ 
ترجمان عمیر خان کے مطابق ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات ، ٹرمینل، بلڈنگ ،پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔