سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

Aug 29, 2025 | 12:32:PM
سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند رکھنے پر غورکررہی ہے۔ 

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس ہوا جس میں  ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک ہوئے جب کہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے گولڈن چانس: سکاٹ لینڈ نےرہائش کے ساتھ بڑی پیشکش کردی

اجلاس میں کلینک آن وہیلز کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری روانہ کرنے کے احکامات دیئے گئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پرغور بھی کیا گیا۔ 

 پی ڈی ایم اے اجلاس میں ننکانہ، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کے علاقوں کو فوری خالی کرانے کی ہدایات کی گئی  جب کہ جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں چیف سیکرٹری نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ ولیج قائم کرنے، تمام اضلاع کے میڈیکل کیمپس میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

دوسری جانب سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں،اہم اجلاس آج ہوگا، ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں تمام صوبائی اداروں سے  چھٹیوں سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران زمینی حقائق پر مبنی حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔