کاروباری ہفتے کا آخری روز،سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالرمزیدسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان،کاوش میمن)کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے اورہنڈریڈ انڈیکس میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ ڈالردس پیسے مزیدسستاہوگیاہے۔
سٹاک مارکیٹ میں1 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 148345 کی سطح پر ٹریڈکررہاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 147343 کی سطح پر بند ہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے نتائج، طلبا کےلیے اہم خبرآگئی
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی جارہی ہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعدڈالر 281.80 روپے سے کم ہوکر 281.70 روپے پر آگیاہے۔