ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

Aug 29, 2025 | 09:58:AM
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔

ڈکی بھائی کو ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں، 5 روز کے ریمانڈ میں کافی نام سامنے آئے ہیں۔

 آئندہ تاریخ پر تمام تفصیلات عدالت کو پیش کردی جائیں گی، اسی لیے ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی ہے۔

 تاہم یوٹیوبر کے وکیل چوہدری عثمان علی نے اس توسیع کی مخالفت کی۔

عدالت نے قومی سائبر کرائم  (NCCIA) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کو ایک ستمبر تک منظور کرلیا۔

 ڈکی بھائی سمیت متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی تشہیر مالی مفاد کے لیے کی۔

 ان ایپس کے ذریعے عوام کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ڈکی بھائی کے اکاؤنٹ سے ایسی 27 ویڈیو لنکس اکٹھی کی گئی ہیں جن میں ان پلیٹ فارمز کی پروموشن کی گئی تھی۔