قتل میں ملوث ملزمان گرفتار 

Aug 29, 2023 | 10:21:AM
  شکارپور میں گھڑی یاسین میں ایک ہفتہ قبل ہوٹل پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل میں استعمال اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو)  شکارپور میں گھڑی یاسین میں ایک ہفتہ قبل ہوٹل پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کو آلہ قتل میں استعمال اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان پر سرکاری مدعیت میں تھانہ گڑھی یاسین پر مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی شکارپور امجد احمد شیخ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو سرکاری مدعیت میں تھانہ گڑھی یاسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کریم داد اور امداد مہر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی ذمہ دار صرف ن لیگ؟بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا ناممکن؟حکومت بے بس؟ بڑے انکشافات

گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، بندوق اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔