ڈرائیوروں کا احتجاج جاری،میٹرو بس سروس  آج بھی بند

Aug 29, 2021 | 11:30:AM
 ڈرائیوروں کا احتجاج جاری،میٹرو بس سروس  آج بھی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میٹرو بس سروس ایک مرتبہ پھر معطل، ڈرائیورز نے احتجاجا سروس بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرائیورز نے میٹرو بس سروس ایک بار پھر معطل کر دی ،خیال رہےگریجوایٹی، بونس اور الاوئسنس کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس ڈرائیور نے گزشتہ روز 2 بجے میٹروبس سروس بند کی تھی۔

ترجمان ڈرائیورز  نے بتایا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کیجانب سے ادائیگیوں کی یقین دھانی تک میٹروبس سروس بند رہے گی۔گرایجوایٹی الاحوس اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی،  میٹرو بس ڈپو پر ڈرائیورز اکھٹا ہونا شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    سفر کے دوران مال گاڑی کے جوائنٹ کھلنے سے تیل بہنے لگا،ہنگامی امداد طلب