سفر کے دوران مال گاڑی کے جوائنٹ کھلنے سے تیل بہنے لگا،ہنگامی امداد طلب 

Aug 29, 2021 | 11:13:AM
سفر کے دوران مال گاڑی کے جوائنٹ کھلنے سے تیل بہنے لگا،ہنگامی امداد طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی سے گزشتہ رات ملتان کے لیے روانہ ہونے والی مال بردار گاڑی نوابشاہ کے قریب پہنچی تو مقامی لوگوں نے عملے کو ایک بوگی سے تیل کے بہاؤ کے بارے میں آگاہ کیا۔جس پر مال گاڑی کو نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر روک کر ہنگامی امداد طلب کرلی گئی ہے۔


تفصیلا ت کے مطابق  کراچی سے خام تیل لے کر ملتان جانے والی مال بردار ریل گاڑی سے نواب شاہ کے قریب تیل بہنا شروع ہو گیا، مال گاڑی سے تیل کا بہاؤ تیزی سے جاری ہے جسے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ، گارڈ ، اسٹیشن کا عملہ روکنے میں ناکام رہا ہے، ہنگامی مدد کیلئے کراچی، سکھر اور ریلوے ہیڈ کوارٹر اطلاع کردی گئی ہے اور ہنگامی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

خیال رہے اس موقع پر ممکنہ طور پر آگ لگنے کے خطرے کے پیش نظر پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے،ریلوے ذرائع کے مطابق سفر کے دوران ریل گاڑی کے آئل ٹینکر کے جوائنٹ کھل گئے، بوگی سے کتنا تیل گر کر ضائع ہوچکا یہ معلومات منزل پر پہنچنے کے بعد سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    فالوورز کی تعداد ایک لاکھ :عمران اشرف ٹوئٹر پر چھاگئے