بھارت نے کوئی حرکت کی تو 11 گناہ سود کے ساتھ انہیں واپس جواب ملے گا،چوہدری انورارلحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورارلحق کا کہنا ہےکہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو 11 گناہ سود کے ساتھ انہیں واپس جواب ملے گا، اگر بھارتی ریاستی دہشتگردی میں اضافہ ہو گا تو پھر کشمیری مجاہدین نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اندر سے آٹھ کر تمھارے لیے خوف اور دہشت بن جائیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مس ایڈونچر کی صورت میں بھی یہاں سے نوجوان اٹھیں گے اور مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے کسی علاقے میں عسکری ٹارگٹس کو ہمارے وقت اور مقام پر تمہیں جواب دیں گے۔میرے پیچھے 24 کروڑ عوام ،ہماری عسکری قیادت ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر پوری جرت اور دلیری سے بات کرتا ہے،ایل او سی پر بھارت بڑی نپی تلی سی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ لیپا ویلی اور ایک دو جگہوں پر اور ہمارے عزم کو جانچنے کی کوشش کی تو انہیں پاک فوج کا بھرپور جواب ملا جس کے بعد وہ اپنے مورچوں میں دبک گئے ہیں،بھارت نے کوئی جارحیت کرنے کی کوشش کی تو ایسا جواب ملے گا جو بھارت کی 7 نسلیں یاد رکھیں گی۔
چوہدری انورارلحق نےکہا کہ بھارت اور پاکستان عالمی بارڈر ہے وہاں مس ایڈونچر نہیں دیکھ رہا لیکن کشمیر متنازعہ علاقہ ہے یہاں بھارت مس ایڈونچر کر سکتا ہے،جیسا قومی یکجہتی کا مظاہرہ پاکستان میں دیکھا گیا ہے قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے پھر بھارت کی کیا جرآت ہے کہ وہ کشمیر میں بھی کوئی حرکت کرے ،بھارت کو اس کے اندر گھس کر جارحیت کا ایسا جواب دیا جائے گا کہ انسانی تاریخ میں امر ہو جائے گا،بھارت نے کوئی حرکت کی تو 11 گناہ سود کے ساتھ انہیں واپس جواب ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی مسلسل چوتھی بار حکومت بنا لے گی