کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی مسلسل چوتھی بار حکومت بنا لے گی

Apr 29, 2025 | 22:32:PM
کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی مسلسل چوتھی بار حکومت بنا لے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیڈا کے ہونیوالے الیکشن میں  حکمران جماعت لبرل پارٹی کا مسلسل چوتھی بار حکومت بنانےکا امکان ہے۔اس وقت تک  343 ارکان کے ایوان میں لبرل پارٹی کو 168اور کنزرویٹو پارٹی کو144نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات پر ووٹنگ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہی جس میں شہریوں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔کینیڈین وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے امیدوار مارک کارنی اور کنزرویٹو پارٹی کے پیئر پولی ایو میں کانٹے کا مقابلہ متوقع تھا۔اب تک کے نتائج کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی لبرل پارٹی کو 168اور کنزرویٹو پارٹی کو144نشستوں پر برتری حاصل ہے ، 343 ارکان کے ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 172 سیٹیں درکار ہیں۔بلاک کیوبک پارٹی 23 جب کہ این ڈی پی 7 نشستوں پر برتری حاصل کرچکی ہے، تاہم سربراہ این ڈی پی جگمیت سنگھ نے اپنی نشست سے ہارنے پر پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے جیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے ساتھ تعمیری کام کرنےکے لیے پرامید ہیں۔ امریکا ہمارے وسائل، ہمارے پانی، ہماری زمین اور  ہمارے ملک  پر قبضہ چاہتا ہے، لیکن یہ کبھی نہیں ہوگا، امریکا کے ساتھ پرانے تجارتی تعلقات کا دور ختم ہوچکا، آنے والا وقت چیلنجنگ ہوگا۔ دو خود مختار ممالک کے درمیان مستقبل کے اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات پر بات چیت کے لیے ٹرمپ کے ساتھ بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا