پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، فنانشل ٹائمز

Apr 29, 2025 | 18:29:PM
پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، فنانشل ٹائمز
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کےسندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پرشدید تنقید کا سامنا ہے،معروف عالمی جریدے نے مودی سرکار کے اس اقدام کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو خطرہ لاحق ہو گیا ۔ معاہدے کی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا کہ بھارت کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے،ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں ۔ یکطرفہ اقدامات بھارت کی اپنی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں،ماضی میں تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شہریوں کیلئے بھارت چھوڑنے کی آج آخری تاریخ،ناکامی پر کیا سزا ؟