ڈی آئی خان, ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ

Apr 29, 2025 | 13:37:PM
ڈی آئی خان, ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس کی مکمل چھان بین جاری ہے۔