حج آپریشن کا آغاز،اسلام آباداورلاہورسے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ روانہ  

Apr 29, 2025 | 09:47:AM
حج آپریشن کا آغاز،اسلام آباداورلاہورسے پروازیں عازمین کو لیکر مدینہ روانہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز ) لَبَّيْك اللَّهُمَّ لَبَّيْك۔۔۔حج فلائٹ آپریشن شروع ،اسلام آباداورلاہورسے حج پروازیں عازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہو گئیں ۔

  تفصیلات کے مطابق  قومی ائیر لائن نےحج فلائٹ آپریشن شروع کر دیا،اسلام آباداورلاہورسے حج پروازیں عازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہو گئیں،اسلام آبادایئرپورٹ پروفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے عازمین کورخصت کیا،سعودی عرب کے سفیربھی اس موقع پرموجودتھے۔

 یہ بھی پڑھیں:نیا وزیر اعظم کون ۔۔۔۔ فیصلہ ہو گیا ؟

 لاہور سے  بھی پہلی حج پرواز ڈیڑھ سوعازمین کولے کرمدینہ منورہ روانہ ہوئی،لاہور ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے قبل تقریب کا انعقاد کیا گیا ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو ہار پہنائے اور کیک کاٹا۔عازمین حج کو خصوصی تحائف بھی دئیے گئے۔حج فلائٹ آپریشن 31مئی تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر سعودی حکومت کے تعاون سے "روڈ ٹو مکہ" (طریق مکہ) سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت حجاج کرام سعودی امیگریشن کی کارروائی پاکستان میں مکمل کروا کر روانہ ہوں گے جس سے سعودی عرب میں ان کا وقت اور مشقت کم ہو جائے گی۔