ضلع باجوڑ کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار سے الٹراساؤنڈ مشین چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدجان)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار سے الٹراساؤنڈ مشین چوری ہوگئی،ہسپتال انتظامیہ الٹراساؤنڈ مشین چوری پر خاموش تماشائی بن گئی۔
ہسپتال انتظامیہ کی خاموشی پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ہیلتھ سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ہسپتال سے الٹراساؤنڈ مشین پر ڈی ایچ او ،ایم ایس سمیت باقی عملہ خاموش رہا،ہسپتال انتظامیہ نے مشین چوری کے حوالے سے پولیس میں روپورٹ تک درج نہیں کی ۔
ضلع انتظامیہ نے3 دن بعد پولیس میں ایف آئی آر درج کرادیا،مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ ہسپتال میں درجنوں چوکیدار ہونے کے باجود الٹراساؤنڈ مشین چوری ہونے تشویش ناک ہے، ذمہ داروں کےخلاف کاروائی کیجائے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق صدر چوہدری شاداب میو گرفتار