کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں: سربراہ پاک فوج

Apr 29, 2023 | 13:25:PM
کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں: سربراہ پاک فوج
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خظاب کر رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دشمن عناصر عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے،امن کیلئے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کےدفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خظاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج اپنےاس فرض کو نبھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، ہماری پہلی اور اہم ذمہ داری ریاست سے وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے، فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں ہے، ہمارے لئے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ہے، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے، افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے، ظاہری اور چھپے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں فرق رکھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہٰی بڑی مشکل میں پھنس گئے