بورے والا: 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک

Apr 29, 2023 | 10:48:AM
بوے والا: 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بورے والا میں 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر ریپ کرنیوالا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز 10 سالہ بچی کا ریپ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا تھا اور اسپتال لے جاتے ہوئے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوا اور اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔