فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

Apr 28, 2023 | 09:33:AM
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: کچے میں پولیس آپریشن 20 ویں روز میں داخل، 3 ڈاکو ہلاک

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں نے گزشتہ روز تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں اے ایس آئی عادل گلفام کو زخمی کیا تھا، زخمی اے ایس آئی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔