کچے میں پولیس آپریشن 20 ویں روز میں داخل، 3 ڈاکو ہلاک

Apr 28, 2023 | 09:27:AM
کچے میں پولیس آپریشن 20 ویں روز میں داخل، 3 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاصم صدیق) رحیم یار خان کے کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن 20 روز سے جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے میں پولیس کی جانب سے  ڈاکوؤں کیخلاف جاری آپریشن میں پولیس نے کچہ رجوانی میں داخل ہوکر ڈاکوؤں کا محاصرہ کر لیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، دو دریا میں ریسٹورینٹ کے قریب سے 2 بچیاں مبینہ طور پر اغواء

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ اشتہاری ڈاکوؤں کی گرفتاری یا سرنڈر کرنے تک پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران اب تک 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 28 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق متعدد ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے پولیس کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔