امتحان میں فیل ہونےکا رنج، 9 بچوں نے خودکشی کرلی

Apr 29, 2023 | 10:23:AM
امتحان میں فیل ہونےکا رنج، 9 بچوں نے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر 9 بچوں نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیئے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے، آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اگلے 48 گھنٹوں کے دروان 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق نامور تعلیمی اداروں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لیگل ٹیم کا عدالت جانے کا فیصلہ