پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لیگل ٹیم کا عدالت جانے کا فیصلہ

Apr 29, 2023 | 10:12:AM
پرویز الہیٰ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، لیگل ٹیم کا عدالت جانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ ڈی جی انٹی کرپشن اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کیخلاف آج عدالت جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپے کیخلاف ان کے وکیل نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے، عامر سعید راں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے باوجود چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس کا پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،11 افراد گرفتار

وکیل پرویز الہٰی عامر سعید راں نے کہا کہ انھوں نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، یہ عدلیہ سے لڑائی لڑنا چاہتے ہیں، ہم ان کیخلاف عدالت جائیں گے۔

وکیل نے چھاپے پر رد عمل میں کہا ’اتنا سرچ آپریشن دہشتگردوں کیلئے نہیں کیا گیا جتنا پرویز الہٰی کے خلاف ہو رہا ہے، اس طرح کی کارروائی آئین اور قانون کیخلاف ہے، پولیس کہیں سے ہدایات لے رہی ہے۔‘

دوسری جانب 24 نیوز کے نامہ نگار ملک اشرف کے مطابق پنجاب پولیس کے آپریشن کیخلاف چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے کی جانب سے بھی لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

چوہدری راسخ الہیٰ کی درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی  انٹی کرپشن اور  ایس ایس پی آپریشنز  سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔