9 مئی سیاہ دن ،ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

May 08, 2024 | 23:15:PM
9 مئی سیاہ دن ،ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
کیپشن: حاجی گلبر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن سیاست کی آڑ میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ 
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سانحہ کے ایک سال پوراہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سیاہ دن کا آج ایک سال پورا ہو گیا، ہر انسان کو سیاست کا حق ہے مگر اس کی آڑ میں شرپسندی جائز نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کو افواج پاکستان اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،ہمیں اپنے ملکی اداروں پر بھروسہ اور افواج پاکستان پر یقین ہے۔
حاجی گلبر خان نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،شہدا پاکستان ہمارا وقار اور اس ملک کے اصل وارث ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کو پارٹی رہنماؤں کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا