سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا، اعصام الحق

May 17, 2024 | 22:48:PM
سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا، اعصام الحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیف گیمز ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے میں کافی پرجوش ہوں،اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ سیف گیمز میں بھارت سے زیادہ گولڈ میڈلز لینے کا ہدف بنانا چاہیے،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کافی مافیاز تھیں جنہیں ختم کیا،سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس اکانومی پر پالیسی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ ، کون کونسا کھلاڑی ٹیم میں شامل ؟ ممکنہ نام سامنے آگئے