مسجد نبوی واقعہ پر حریم شاہ کا ردعمل ،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

Apr 29, 2022 | 12:17:PM
حریم شاہ، فائل فوٹو
کیپشن: حریم شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مدینہ منورہ میں گزشتہ روز شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسولؐ پر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔اس معاملے پر قومی کرکٹرز کے بعد ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، مسجد نبویؐ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے اس پر بہت افسوس ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:    ہوٹل میں ہاتھا پائی!قاسم سوری نے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی