ایشین گیمز :پاکستانی ہاکی ٹیم نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گولز سے شکست دیدی

Sep 28, 2026 | 18:21:PM
ایشین گیمز :پاکستانی ہاکی ٹیم نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گولز سے شکست دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشین گیمز 2026ء میں پاکستان نے عمان کی ہاکی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیاہے، پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔

پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔پاکستان نے 5 میچز میں 28 گول کیے جبکہ 8 گول پاکستان کے خلاف ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 نام سامنے آگئے