عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 نام سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے کل (منگل) ملاقات کا دن ہے،اس سلسلے میں پارٹی کوآرڈینیٹر نے سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔
ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،نیاز اللہ نیازی،محمد فیصل ملک کا نام شامل ہے، وکیل خالد یوسف چودھری،چودھری اویس یونس اور شمسہ کیانی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ملاقات کی فہرست میں شامل وکلا کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ایشین گیمز جیولن تھرو : ارشد ندیم کے 5 میں سے 3 فاول،سری لنکا، بھارت میں سخت مقابلہ