جماعت اسلامی کے وفدکی کابل میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات

Sep 28, 2025 | 22:25:PM
جماعت اسلامی کے وفدکی کابل میں افغان وزیرخارجہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے وفد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان وزیرخارجہ امیرمتقی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وفدمیں پروفیسرابراہیم، عطاالرحمان، عنایت اللہ اور عبدالواسع شامل ہیں۔

قائم مقام امیرجماعت اسلامی کےپی جنوبی محمد ظہور خٹک کا کہنا تھاکہ دورے سے دونوں ملکوں میں غلط فہمیوں کے ازالے اور تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےطویل عرصہ افغان مہاجرین کی میزبانی کی، دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری کےلیے مل بیٹھ کرمسائل ومشکلات کاحل نکالناہوگا۔

ظہورخٹک کا کہنا تھاکہ وفود کا تبادلہ، مذاکرات اور بات چیت ہی تمام مسائل کاحل ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: