بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، پانڈیا فائنل سے آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور ہاردیک پانڈیا فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا فائنل سے باہر ہوگئے ہیں،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون میں ممکنہ طور پر رنکو سنگھ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔
آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کرایا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔