بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت نے ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ 9ویں مرتبہ اپنے نام کر لیا۔
فاتح ٹیم مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔،تلکا ورما نے 53 گیندوں پر 69 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔
پہلی وکٹ صرف 7 سکور پر گر گئی، ابھیشک شرما 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ابھیشک تھے جو صرف 5 رنز بنا سکے۔تیسری وکٹ شبھمن گل کی گری جوکہ 12 رنز بنا سکے،سنجو 24 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمدنے 1-1 وکٹ حاصل کی، حارث روف نے 3.4 اوورز میں سب سے زیادہ 50رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو فتح کے لیے147 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اوپننگ بیٹنگ لائن کی جانب سے مضبوط آغاز کے بعد مڈل آرڈر بری طرح فلاپ ہو گیا ، کوئی بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا، اوپپنگ بلے بازوں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 46 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی وکٹ 84 رنز پر گری،صاحبزادہ فرحان38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، جبکہ دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب صائم ایوب 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ بھی 113 رنز پر گری جب محمد حارث بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 126 رنز پر گری جب اوپننگ بلے باز فخر زمان 46 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔حسین طلعت آئوٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے جو صرف ایک رن بنا سکے تھے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جبکہ بمرہ ، چکروتی اور اکشر پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ہم آج ہدف حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے فیلڈنگ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے ،ہاردیک پانڈیا انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھلیں گے ،رنکو سنگھ اور شیوم دوبے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم پرجوش ہے ، پہلے بیٹنگ کرنے میں ہمیں کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔
ٹاس پر دونوں کپتانوں نے الگ الگ پریز ینٹر سے بات کی، سلمان علی آغا نے وقار یونس اور سوریا کمار یادویو نے روی شاستری سے بات کی۔
پاکستانی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز ، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رئوف اور ابراراحمد پر مشتمل ہے ۔
بھارتی سکواڈ میں ابھیشک شرما، شبمن گل ، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، سنجو ، شومن ڈوبے، رنکو سنگھ، اکشر پٹیل ، کلدیپ یادیو،جسپریت بمرا،وون چکروتی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، پانڈیا فائنل سے آؤٹ