پاکستان اور بھارت کے فائنل میں ٹاس کے دوران الگ الگ کمنٹریٹر ہونگے  

Sep 28, 2025 | 18:33:PM
پاکستان اور بھارت کے فائنل میں ٹاس کے دوران الگ الگ کمنٹریٹر ہونگے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی بار فائنل میں مدمقابل آئیں گی لیکن دونوں ٹیمیں اس مرتبہ الگ الگ کمنٹیٹر  کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ 

ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی ولٹیج ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیمیں سٹیڈیم میں موجود ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشاکپ کے فائنل میں ٹاس کے دوران الگ الگ کمنٹریٹر ہونگے،پاکستان کمنٹیٹر پاکستانی کپتان جبکہ بھارتی کمنٹیٹر بھارتی کپتان سے گفتگو کرینگے۔ 

بھارتی ٹیم ایونٹ میں 6 میچز کھیل کر ناقابل شکست ہے، پاکستان کو 2 میچز میں بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی و بھارتی کرکٹ ٹیمیں دبئی سٹیڈیم پہنچ گئیں