پشاور دھماکے کا سہولت کار داعش خراسان کا اہم کمانڈر افغانستان میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمدمنصور)پشاور میں 2022 میں ہونے والے دھماکے کا سہولت کار داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ داعش خراسان کا کمانڈر محمد احسانی عرف انوار افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہلاک ہوا،ہلاک کمانڈر2022 کے پشاورکوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا، کوچہ رسالدار دھماکے میں 67 شہادتیں ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ایئرپورٹس بند،پروازیں معطل ،ایمرجنسی نافذ
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور تربیت دینے کا ذمہ دار تھا۔