سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ایئرپورٹس بند،پروازیں معطل ،ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی کےخطرے کے پیش نظرساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹس کےمطابق ویتنام میں طوفان کےخطرے کے پیش نظر 4ایئرپورٹس بندکرکے کئی پروازیں معطل کردی گئی ہیں،حکام نے ڈھائی لاکھ افراد کے انخلا ءکے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
حکام کی جانب سے 15ہزار سےزائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،سمندری طوفان بوالوئی فلپائن میں 12افراد کی جان لے چکا ہے۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا طوفانی سسٹم اب بحیرہ عرب کی جانب بڑھ رہا ہے،یہ سسٹم زیریں سندھ اورکراچی سمیت ساحلی علاقوں پراثر انداز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
محکمہ موسمیات کےمطابق سسٹم کے باعث اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی، 29 اور 30 ستمبر کو تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، سجاول اورسانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجےکی بارش کا امکان ہے,کراچی میں بھی شدید گرمی کےبعد 30 ستمبر کو دوپہر یا شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر، منگل اور بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔