محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو دلیری کےساتھ کھیلنے کا پیغام دیدیا

Sep 28, 2025 | 14:35:PM
محسن نقوی نے قومی کھلاڑیوں کو دلیری کےساتھ کھیلنے کا پیغام دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجازوسیم باکھری)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو دلیری کےساتھ کھیلنے کا پیغام دے دیا۔
صدرایشین کرکٹ کونسل اورچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے آج دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ کے فائنل کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کودلیری کے ساتھ کھیلنے کاپیغام دیتے ہوئےکہاکہ جو کرنا ہے کرو، میں سنبھال لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا،گرین شرٹس جیت کیلئے پر عزم

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں مدمقابل ہوں گی، فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔