ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی، خبر جھوٹی نکلی

Sep 28, 2025 | 11:04:AM
ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی، خبر جھوٹی نکلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔

ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں۔

 سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات ہیں۔

مزید پڑھیں:کم عمر ملازم سےمحبت کے بعد شادی کرنیوالی خاتون باس کو کروڑوں کا جھٹکا