دبئی :تمام ٹکٹ فروخت، فائنل میں آج ہاؤس فل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیا کپ کے تاریخی پاک بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔
منتظمین نےتصدیق کی کہ 28 ستمبر کو ہونے والا فائنل مکمل طور پر "ہاؤس فل" ہوگا۔
سٹیڈیم میں 28 ہزار شائقین کی گنجائش ہے اور تمام نشستیں شائقین کرکٹ نے خرید لی ہیں۔
اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا جبکہ 21 ستمبر کو ہونے والے سپر فور میچ میں 17 ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
تاہم فائنل کیلئے غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے اور تمام سٹینڈز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں۔
ایشیا کرکٹ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔