آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنیکا فارمولا بتا دیا

Sep 28, 2025 | 09:15:AM
 آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنیکا فارمولا بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرنے کا فارمولا بتا دیا۔

سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اچھی لینتھ پر لگاتار 3 گیندیں گرا دیں تو میں گارنٹی دیتا ہوں کہ ابھیشیک شرما آؤٹ ہو جائے گا۔

 ایک ہی جگہ پر گیند کریں، باؤنڈری بھی لگ جائے تو بھی اپنا پلان تبدیل نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کون بندہ پہلی گیند باؤنسر کرواتا ہے لیکن شاہین آفریدی نے ابھیشیک کو پہلی ہی گیند باؤنسر کرا دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کی پرفارمنس بہترین ہے۔

انہو ں نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے 31 گیندوں پر 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

ابھیشیک شرما ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

 وہ ابھی تک 6 میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں جبکہ اس سے قبل ٹی 20 ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستانی بلے باز و وکٹ کیپر محمد رضوان کے پاس تھا۔