کویت فیملی اسپانسر شپ ویزا، سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد

Sep 28, 2025 | 08:57:AM
کویت فیملی اسپانسر شپ ویزا، سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )کویت میں فیملی اسپانسرشپ ویزا آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فیملی اسپانسرشپ کے آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ اسپانسرشپ آرٹیکل کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے ویزا کی حیثیت تبدیل کرکے بھی ملک میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:فائنل سے قبل  صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف کے حوالے سے اہم خبر آگئی

کہا گیا کہ رہائشی قوانین یا وزارت کے کسی بھی فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اعلانات صرف وزارت کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور پلیٹ فارمز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف وزارت کے جاری کردہ سرکاری بیانات پر ہی انحصار کریں۔ گزشتہ ماہ فیملی اسپانسرشپ (آرٹیکل 22) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے گئے۔

ان کارروائیوں کے تحت خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے اسپانسرز کو بھی ملک بدر کر دیا گیا تھا۔