پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی آمد، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کا شاندار استقبال

Sep 28, 2025 | 08:44:AM
 پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی اکیڈمی آمد، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کا شاندار استقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) بھارت کے خلاف ایشیا کپ  کے فائنل سے پہلے پاکستانی ٹیم کی دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں آمد پر شائقین نے قومی کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

پاکستانی فینز نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور "دل دل پاکستان" اور "جیوے جیوے پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔

خصوصی طور پر پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولرحارث رؤف کی آمد پر شائقین کے جذبات عروج پر پہنچ گئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں نے دل جیت لیا اور دونوں پلیئرز نے شائقین کی محبت کا بھرپور جواب دیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم سے 1200  میٹر کی دوری پر واقع آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سے قبل دونوں پلیئر صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے پاکستانی فینز سے ہاتھ ملائے اور فینز کی گرم جوشی کا جواب محبت و خلوص سے دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:‘‘ٹوٹل 60، پھر بھی 0-6‘‘خواجہ آصف کا بھارت کوطنز
 شائقین کی جانب سے "او شہزادہ" اور "فرحان بھائی، پھر ایک مرتبہ!" جیسے نعرے بلند کیے گئے جبکہ پشتون فینز نے فخر زمان کے لیے پشتو میں "بیسٹ آف لک" کہا۔

ایشیا کپ فائنل سے پہلے پاکستانی شائقین کا جوش و خروش آسمان تک پہنچ گیا ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔