ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا۔۔؟

Sep 28, 2021 | 12:16:PM
ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر2021 کو شام 4 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر کی شام کو دیکھا جا سکے گا، عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر ہونے کا امکان ہے۔

 خیال رہےکہ  ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماںؐ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی،  ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدؐکے یوم ولادت پر  دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبیؐ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بارہ ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔

اہل ایمان نبی آخر الزماںؐ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے جہاں محافل کا انعقاد کرتے وہیں گلی کوچوں اور عمارات کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے،   عید میلاد النبیؐ پر شہر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے۔