مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی، مقدمہ درج

Sep 28, 2021 | 10:37:AM
مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی
کیپشن: مہتمم کی مدرسے میں خاتون سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا تھا، خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جتوئی کی حدود موضع جلو سہو کی بستی آرائیں میں خالد نامی مہتمم مدرسہ پیری مریدی کی آڑ میں علاج معالجہ، آسیب، اور دیگر معاملات کے لئے خواتین کے جسم پر تعویز لکھتا تھا،  مدرسہ کے اندر مہتمم کی خاتون کیساتھ زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر تھانہ جتوئی نے خالد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم فی الحال فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمر شریف کی امریکہ روانگی آج متوقع