ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

Oct 28, 2025 | 18:22:PM
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی پراختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 281.01 روپے سے کم ہوکر 280.97 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 282 روپے ،سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.67 روپے پر آگیاجبکہ یورو 65 پیسے اضافے سے 331.40 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 49 پیسےمہنگا ہوکر 379.60 روپے ، یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر 77.59 روپے کا ہوگیا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی پراختتام ہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں2062پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی۔انڈیکس 1لاکھ60ہزار101کی سطح پربندہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 1اعشاریہ27فیصدکمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی منحرف ارکان کیلئے نئی مشکل کھڑی، پارٹی قیادت کا تہلکہ خیز فیصلہ