ایس پی عدیل اکبر فرض شناس آفیسر ،اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے: محسن نقوی

Oct 28, 2025 | 09:45:AM
ایس پی عدیل اکبر فرض شناس آفیسر ،اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کامونکی میں ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ آمد ،   ایس پی عدیل اکبر کے والد، اہل خانہ سے ملاقات ، غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامونکی میں ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ پر ان  کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

 محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور ہمدردی کا اظہار کیا ، فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 2 چھٹیاں نوٹیفکیشن جاری

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر تھے۔

ایس پی عدیل اکبر کی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا،دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں ، ہمیشہ ساتھ دیں گے ۔