پنجاب میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز )محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کیلئے ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب کے تمام خصوصی افراد کے سکول اور تربیتی ادارے ہرہفتے ہفتہ کے روز بند رہیں گے۔
محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزکونوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ احکامات پرفوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نوازی,سابق میچ ریفری نے آئی سی سی کا بھانڈا پھوڑ دیا
محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی طلبا اور عملے کی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے تاکہ انہیں آرام اور تیاری کا مناسب وقت مل سکے، نئی پالیسی پر عملدرآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔