لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ  

Oct 28, 2025 | 08:47:AM
لاہور میں فضائی آلودگی کا راج برقرار ، ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے وقت فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے۔

لاہور  دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔ صبح کے اوقات میں لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 420  ریکارڈ کیا گیا۔

 لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر  شہروں میں بھی فضا مضر صحت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نوازی,سابق میچ ریفری نے آئی سی سی  کا بھانڈا پھوڑ دیا

فیصل آباد میں پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 622، ملتان میں 485 اور بہاولپور میں  پارٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین نے پنجاب کے  شہریوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کردی۔

فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دوسرا، ڈھاکا کا تیسرا جبکہ بھارتی شہر کلکتہ کا چوتھا نمبر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس میں کراچی  165 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔