پاکستان-افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دور،مثبت نتیجے کی امیدیں معدوم:سفارتی ذرائع

Oct 28, 2025 | 00:37:AM
پاکستان-افغان طالبان مذاکرات کا تیسرا دور،مثبت نتیجے کی امیدیں معدوم:سفارتی ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان اور افغان طالبان میں استنبول مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے تاہم طالبان حکومت کسی بات پر تحریری طور پر اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان افغان طالبان کے درمیان تیسرے روز مذاکرات کو 10 گھنٹے سے زائد ہو گئے،پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو گئیں،طالبان حکومت کسی بات پر تحریری طور پر اتفاق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،مذاکرات میں رکاوٹ کے بعد کسی مثبت نتیجے کی امیدیں انتہائی معدوم ہوگئیں ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت پاکستان کے جائز تحفظات کو سمجھتی ہے تاہم قندھار اور کابل کے لوگ دہشت گرد نیٹ ورکس کی حمایت چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں،مذاکرات کے میزبان اور ثالث بھی پاکستان کی جائز سیکیورٹی تحفطات کو سمجھتے ہیں،وہ پاکستان کی جائز سیکیورٹی تحفطات سے متفق ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں : لگتا ہے بھارت کو دوسری بار پھر سبق سکھانا پڑے گا ؛ سلیم بخاری