عاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہرممتاز سے معافی مانگ لی

دونوں نے جل بینڈ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں میں دوریاں پیداہوگئیں

Oct 28, 2024 | 12:30:PM
 عاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہرممتاز سے معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور گلوکارعاطف اسلم نے ساتھی گلوکار گوہرممتاز سے معافی مانگ لی۔

عاطف اسلم اور فرحان سعید پہلے جل بینڈ کے ساتھ کام کرتے تھے، مذکورہ بینڈ 2002 میں بنایا گیاتھا، ابتدا میں عاطف اسلم اس کے مرکزی گلوکار تھے، بعد ازاں انہوں ںے بینڈ چھوڑ دیا تھا،عاطف اسلم کے بعد فرحان سعید نے بھی بینڈ کو خیرباد کہ کر تنہا گلوکاری کرنا شروع کردی تھی،اس دوران دونوں میں دوریاں بھی آگئیں۔

سوشل میڈیا پر گوہر ممتاز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ان سے معافی مانگ لی ہے۔

دراصل اس ویڈیو میں گوہرممتاز عاطف اسلم کے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے بات کر رہے ہیں جس میں انہوں نے گوہرممتاز سے متعلق منفی تبصرہ کیا تھا اور گلوکار کو ان کے اس تبصرے سے تکلیف پہنچی تھی۔

گوہر ممتاز نے بتایا کہ ان کے اورعاطف اسلم کے درمیان پیدا ہونے والی یہ تلخی دور ہوگئی جب ایک دن عاطف نے ان سے معافی مانگ لی۔