سپریم کورٹ بار انتخابات: کس گروپ نے میدان مار لیا، نتائج جانیے

Oct 28, 2021 | 19:27:PM
صدارتی امیدوار احسن بھون کامیاب، سردار لطیف کھوسہ ،شکست
کیپشن: سپریم کورٹ بار انتخابات ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ بارکے انتخابات میں صدارتی امیدوار احسن بھون کامیاب ہو گئے ہیں ،احسن بھون نے مدمقابل سردار لطیف کھوسہ کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سپریم کورٹ کے صدارتی امیدوار کیلئے ووٹنگ ہوئی،عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے احسن بھون اور حامد خان گروپ کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ مدمقابل تھے، سپریم کورٹ بار کے وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کیساتھ تلخی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کو ابتک کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے منتخب ہو گئے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے احسن بھون نے 733 ووٹ حاصل کئے جبکہ سردار لطیف کھوسہ کو 277 ووٹ پڑے ،پشاور سے احسن بھون کو 90 اور سردار لطیف کھوسہ 61 ووٹ پڑیں، راولپنڈی سے احسن بھون 104 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبک سردار لطیف کھوسہ کو 78 ووٹ پڑے، ادھر کراچی میں احسن بھون کو 144 سردار لطیف کھوسہ کو162 ووٹ پڑے جبکہ حیدرآباد میں کل 58ووٹ میں سے 49ووٹ ڈالے گئے،صدر کے امیدوار احسن بھون 29اورسردارلطیف کھوسہ 21ووٹ حاصل کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف جیت پر پاکستانیوں کے سکیورٹی سکیورٹی کے نعرے۔۔قومی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ویڈیو سامنے آگئی