خیبرپختونخوا حکومت اسطرح کام کرتی رہی تو لوگ ایک دن انکا گریبان پکڑیں گے،عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکی حکومت عوام کی فلاح کی بجائے دھرنے پر توجہ دے رہی ہے،اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر توجہ کون دے گا، خیبرپختونخوا حکومت نے گورننس ،نئی سڑکوں کی بجائے احتجاج پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے۔اگرپی ٹی آئی حکومت اسی طرح کام کرتی رہی تو لوگ ایک دن ان کاگریبان پکڑیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختیارولی کی والدہ کی تعزیت کے لئے آیاتھا،اختیارولی خان نے مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیا،
اختیارولی خان نے اصولوں کی سیاست کی ہے،اختیارولی خان خیبرپختونخواسے ایک تواناآوازہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخواکی حکومت عوام کی فلاح کی بجائے دھرنے پر توجہ دے رہی ہے،اگر یہ دھرنے دیتے رہے تو صوبے پر توجہ کون دے گا،خیبرپختونخوا حکومت نے گورننس ،نئی سڑکوں کی بجائے احتجاج پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے،خیبرپختونخواحکومت کو امن وامان اوردہشتگردی کے خاتمے پرتوجہ دینی چاہئے،خیبرپختونخواحکومت غیرقانونی مطالبہ کررہی ہے،جیل مینوئل کے خلاف مطالبات کئے جارہے ہیں،کیا جیل رولز آپ کو بار بار ملاقات کی اجازت دیتے ہیں،عوام کی فلاح وبہبود ،صوبے کی تعمیروترقی پر توجہ دیں نہ کہ ٹک ٹاک پر۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی میگاکرپشن کیس میں سزایافتہ ہیں،بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاؤنڈکے میگاکرپشن کیس میں سزاہوئی،بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں بلکہ کرپشن کیس میں سزایافتہ مجرم ہیں،ریاست مدینہ کانام لے کرسیاست میں مذہب کو استعمال کرنے کی کوشش کی گئی،کبھی بھی کسی سیاسی قیدی کو اتنی مراعات حاصل نہیں ہوئیں جتنی بانی پی ٹی آئی کوحاصل ہیں،بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،پاکستانی سوشل میڈیا نے بھارت سے جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا،بانی پی ٹی آئی کے لئے ورزش کاتمام سامان اوربہترین خوراک فراہم کی جارہی ہے،اگرپی ٹی آئی حکومت اسی طرح کام کرتی رہی تو لوگ ایک دن ان کاگریبان پکڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ملک دشمن بیانیہ ترک کرکے ریاست اور عوام کا مفاد مقدم رکھے:عطا تارڑ